20 دسمبر 2014 - 10:51
سپاہ صحابہ کے ہاتھوں کراچی میں دو شیعہ بھائیوں پر حملہ، ایک شہید

یہ دونوں بھائی کراچی کے علاقے عزیزآباد میں اپنی دوکان میں مصروف کار تھے کہ سپاہ صحابہ کے عناصر نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے ایک وہ شدید زخمی ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں گزشتہ شب ساڑھے نو بجے کے قریب سپاہ صحابہ نے ’’عدنان‘‘ اور ’’عمران‘‘ نامی دو بھائیوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ اپنی دوکان میں مصروف تھے۔
یہ دونوں بھائی کراچی کے علاقے عزیزآباد میں اپنی دوکان میں مصروف کار تھے کہ سپاہ صحابہ کے عناصر نے ان پر فائرنگ کر دی جس کی وجہ سے ایک وہ شدید زخمی ہو گئے۔
اطراف کے لوگ گولیوں کی آواز سنتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا۔
کراچی سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوگھنٹے بعد عدنان نے جام شہادت نوش کر لیا جبکہ عمران کی بھی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
ادھر شہر مستونگ میں بھی گزشتہ شب خورشید احمد نامی شخص کو سپاہ صحابہ نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ بھی دم توڑ گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان  میں دھشتگردانہ واقعات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے اگر چہ گزشتہ روز دو دھشتگردوں کو پھانسی کی بھینٹ بھی چڑھا دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲